Posts

Showing posts from September, 2020

چاند پر 2024 تک پہلی خاتون بھجوانے کا منصوبہ

Image
  امریکی خلائی ادارے ناسا نے -48- برس بعد ایک بار پھر انسان کے چاند پر جانے کے لیے -28- ارب ڈالر کے منصوبے کی باقاعدہ طور پر تفصیلات بیان کی ہیں ۔ اس خلائی منصوبے کو 'آرٹیمس' نام دیا گیا ہے جس کے تحت سنہ -1972- کے بعد پہلی بار ایک مرد اور ایک خاتون چاند کی سطح پر قدم رکھیں گے۔ تاہم اس منصوبے کا وقت پر مکمل ہونا امریکی کانگریس کی جانب سے -3.2- ارب ڈالر کے فنڈ دیے جانے پر منحصر ہے جس کی مدد سے لینڈنگ سسٹم تیار کیا جانا ہے۔ منصوبے کے مطابق خلانورد ایک اوریون نامی کیپسول میں سفر کریں گے جسے ایک طاقتور ایس ایل ایس راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔ ناسا کے منتظم جم برائڈنسٹائن نے پیر کو بتایا کی 'اگلے چار برسوں میں چاند پر جانے کے پروگرام کی تیاریوں میں 28 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ ایس ایل ایس کی فنڈنگ، اوریون کی فنڈنگ اور ا س کے علاوہ ہیومن لینڈنگ سسٹم اور سپیس سوٹ وغیرہ جیسے اخراجات، سبھی کچھ آرمیٹس پروگرام کا حصہ ہیں۔' ساتھ ہی انھوں نے بتایا 'ہم نے پارلیمان میں جس بجٹ کی درخواست کی ہے اس میں سنہ -2021- کے انسانی لینڈنگ سسٹم کے لیے 3.2- -ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔ یہ بہت ضرور...

اگر فلو اور کورونا وائرس اکٹھے کسی کو نشانہ بنا دیں تو کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے پریشان کن انکشاف کردیا

Image
  لندن(-مانیٹرنگ ڈیسک-) اگر کسی آدمی کو فلو اور کورونا وائرس ایک ساتھ لاحق ہ و جائیں تو اس شخص کی کیا حالت ہو گی؟ -اس حوالے سے ماہرین نے نئی تحقیق میں ایک تشویشناک انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر کسی آدمی کو فلو اور کورونا وائرس ایک ساتھ لاحق ہو جائیں تو اس کی موت ہونے کا خطرہ دو گنا سے زائد بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق میں کورونا وائرس کے لاکھوں مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور نتائج مرتب کیے ہیں-۔ ا ن نتائج میں یہ معلوم ہوا کہ کورونا وائرس کے جن مریضوں کو فلو بھی لاحق ہو گیا تھا ان میں شرح اموات بڑھ کر -43-فیصد تک چلی گئی تھی،- جو کہ ان مریضوں کی نسبت -2-گنا سے زائد ہے جو صرف کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ ایسے لوگ جو بیک وقت ان دونوں بیماریوں میں مبتلا ہوئے ان میں سے ہر -100-میں سے -43-لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں ماہرین کی اس تنبیہ سے پہلے ہی رواں سال فلو کی ویکسی نیشن بڑے پیمانے پر کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ سال ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو فلو کی ویکسین دی گئی تھی جو رواں سال متوقع طور پر 3کروڑ لوگوں کو دی جائے...

صبا قمر نے اپنے تندرست رہنے کا راز مداحوں کو بتا دیا

Image
  لاہور -(ویب ڈیسک)- پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹی وی ڈراموں کی مشہور اور خوبرو اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ -تندرست رہنے کیلئے ورزش کرتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے جِم یونیفارم میں ملبوس اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا--کہ  ہمیں خود کو تندرست رکھنے کے لیے ورزش کرنی چاہیے ۔ صبا قمر کا ماننا ہے کہ ہمیں سمارٹ نظر آنے کے بجائے تندرست رہنا زیادہ ضروری ہے۔- وہ روزانہ ورزش کرتی ہیں -تاکہ وہ چست اور توانا رہ سکیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا جس کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع دیں گی ۔

سائنسدانوں نے دوپہر کو قیلولہ کرنے کا ایسا فائدہ بتادیا کہ آپ بھی عش عش کر اُٹھیں گے

Image
  بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) سہ پہر کے وقت قیلولہ کرنا بھی سنت نبویﷺ ہے اور اب جدید سائنس نے بھی اس کا ایک ایسا حیران کن فائدہ بتادیا ہے کہ سن کر آپ اس سنت نبوی ﷺ- پر بے ساختہ سبحان اللہ پکار اٹھیں گے۔ ویب سائٹ alternativemedicine.com کے مطابق چینی سائنسدانوں نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ سہ پہر کے وقت ایک گھنٹے کی نیند لینے سے انسان کے شعور میں اضافہ ہوتا ہے، اس کا دماغ صحت مند رہتا ہے اور یادداشت تیز ہوتی ہے۔  رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 3ہزار سے زائد شہریوں کی خوراک اور سہ پہر کے وقت قیلولے کی عادت کا جائزہ لیا اور ان کی دماغی صحت کے ساتھ اس کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ ان شہریوں کی عمریں اوسطاً 65سال تھیں۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ سہ پہر کے وقت قیلولہ کرنے عادی تھے ان کی دماغی صحت اور یادداشت دوسروں کی نسبت کئی گنا زیادہ تیز تھی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جن ژن لی کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں شامل -60-فیصد لوگ سہ پہر کے کھانے کے بعد سونے کے عادی تھے۔ یہ لوگ 30--سے -90-منٹ کی نیند لیتے تھے۔ ان میں سے اکثریت اوسطاً-63-منٹ سوتی تھی اور یہی وہ لوگ تھے جن ...

ماہرہ کی سفید لباس میں دلکش تصاویرکے چرچے

Image
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) معروف اداکارہ ماہرہ خان کی یونانی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس میں تصویروں کے  سوشل میڈیا  پر خوب چرچے ہونے لگے۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش تصویریں جاری کیں، جس میں انہوں نے اسٹریپ لیس سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے۔رئیس اسٹار ماہرہ خان نے یونانی فیشن ڈیزائنر سیلیا کرتھیروتی کا تیار کردہ  رفلز  کھ کا گاؤن پہن ر ا ہے۔ ماہرہ نے تصویروں میں ہلکا میک اپ اور  جیولری  بھی پہن رکھی ہے، اداکارہ کی اسٹائلنگ بابر ظہیر نے کی ہے۔تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پتوں کی ایموجی کا استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ  موسم  خزاں کا استقبال کرنے کے لیے بے  چین  ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت مکمل کرلی ہے۔خوبرو اداکارہ نے اس موقع پر پنک رائیڈرز  پاکستان  کی لڑکیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ اصل فاتح ہو۔  

سلمان خان بغیر شادی کے باپ بننے والے ہیں

Image
  نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 مئی 2019ء) : اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ  بالی وڈ  کے معروف اداکار  سلمان خان  نے ابھی تک  شادی  نہیں کی ۔سلمان خان  سے اکثر سوال کیا جاتا ہے کہ وہ  شادی  کب کر رہے ہیں ؟سلمان خان کی  شادی  سے متعلق تو کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم اب  سلمان خان  باپ بننے والے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  سلمان خان  نے بنا  شادی  کے  شاہ رخ خان  اور کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باپ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سلمان خان فی الحال  شادی  کے لیے تو تیار نہیں ہیں تاہم اس کی بجائے انہوں نے سیروگیسی کا عمل منتخب کیا ہے ۔بالی وڈ  میں اس سے قبل بھی  شاہ رخ خان، کرن جوہر، ایکتا کپور،تشار کپور اور عامر خان سمیت بہت سارے ستارے سیروگریسی کے ذریعے سے اپنی اولاد کو  دنیا  میں لائے ۔ اور اب  سلمان خان  بھی ایسا ہی کرنے کو تیار ہیں۔2017ء میں  سلمان خان  نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ آئندہ چند سال میں بچے چاہتے ہیں۔ ان کا کہن...

ارطغرل غازی‘‘ میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے اداکار جاوید جیتن گنیرکی پاکستانی مداحوں کے ساتھ تصاویر جاری?/

Image
  سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17- ستمبر-2020-ء) ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے اداکار جاوید جیتن گنیرکی مداحوں کے -ساتھ لطف اندوز ہوتے کی تصاویر جاری کردی گئیں۔ اداکار 15ستمبر کو  پاکستان  کے شہر اسلام آباد پہنچے۔ ادالار  پشاور  اور اسلام آباد کے مختلف سیاحی مقامات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے مداح انہیں پھول اور تحائف دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔-

شوبز میں منافقت کی کوئی حد نہیں ،بعض لوگ تو ایوارڈ کے حقدار ہیں ‘ میرا

Image
-  لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔- 20 جولائی-2020-ء) نامور اداکارہ  میرا  نے کہا ہے کہ  شوبز  میں منافقت کی کوئی حد نہیں اور بعض لوگ تو ایوارڈ کے حقدار ہیں ،لوگ منہ پرآپ کی تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں اور بعدمیں ایسی ایسی ناقابل بیان اور فضول باتیں پھیلائی جاتی ہیں جس کا تذکرہ لفظو ں میں ممکن نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم لوگ دوہرے معیار میں مبتلا ہوچکے ہیں ہمارے ظاہر اور باطن میں زمین اور آسمان کا فرق ہے ۔ مجھے جس کا کام اچھا لگتا ہے میں سامنے بھی تعریف کرتی ہوں اور بعد میں بھی اچھے الفاظ میں تعریف کرنے سے گریز نہیں کرتی ۔  شوبز  کی  دنیا  میں خاص طور پر خواتین اداکارائوں میں حسد انتہا پر ہے کوئی بھی آپ کو کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے دیکھ کر خوش نہیں ہوتا ہمیشہ ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوہرے معیار کی بجائے بلا خوف و خطر حق اور سچ کی بات کرنی چاہیے ۔-

عمران ہاشمی نوجوان نسل میں انتہائی مقبول اداکار کی حیثیت رکھتے ہیں bio /?

Image
  عمران ہاشمی نوجوان نسل میں انتہائی مقبول اداکار کی حیثیت رکھتے ہیں۔-عمران ہاشمی -24-مارچ -1979-میں ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے۔ عمران ہاشمی اداکاری سے پہلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیاکرتے تھے۔ بعد میں انہوں نے 2003میں فلم ”فٹ پاتھ“ سے اپنے باقائدہ کیرئیر کا آغاز کیا۔ اور بے شمار مشہور و مقبول انڈین فلموں میں نمایاں کردار ادا کر چکے ہیں۔ان کی مشہور فلموں میں ”دل تو بچہ ہے جی-“ اور  مرڈر وغیرہ شامل ہیں ۔

فلموں‌میں بوس وکنار کے مناظر کی عکسبندی، عمران ہاشمی بیوی کو کیسے مناتے ہیں؟/

Image
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 جون 2016ء) : فلموں میں بوس و کنار کئے مناظر عکسبند کروانا اب کوئی عام بات نہیں لیکن حیران کُن بات تو یہ ہے کہ بالی وڈ اد ھاری قیمت -چکانا پڑتی   اکار عمران ہاشمی جیسے اداکار کو اس کی بہے۔ جی ہاں !- حال ہی میں عمران ہاشمی نے اپنی نجی زندگی کا ایک دلچسپ راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں فلم میں جب بھی بوس و کنار کے مناظر عکسبند کرواتا ہوں تو یری اہلیہ کو یہ ناگوار گزرتا ہے اور وہ ناراض ہو جاتی ہیں۔ پھر ان کو منانے کے لیے مجھے بوس وکنار کے مناظر کے بدلے انہیں ایک ڈیزائینر بیگ تحفے میں لے کر دینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں جتنے بھی مناظر ہوں ہر فلم کے بدلے ایک بیگ اپنی اہلیہ کو لے کر -دیتا ہوں جس سے ان کی ناراضگی قدرے کم ہو جاتی ہے ۔ ۔

گوگل آپ کے بارے میں سب جانتا ہے؟

Image
  ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل صارفین کے مقام [ لوکیشن ] کو اس صورت میں بھی ریکارڈ کرتا ہے جب اس آپشن کو بند کر دیا گیا ہو۔ اس مسئلے سے تقریباً وہ دو بلین اینڈروئڈ اور ایپل ڈیوائسز متاثر ہو سکتی ہیں جن پر گوگل یا تو نقشوں [ میپس ] یا پھر سرچ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس تحقیق کی تصدیق پرنسٹن یونیورسٹی کے محققین نے کی ہے جس پر امریکی قانون دان کافی برہم ہیں۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس ٹول کے بارے میں مکمل تفصیل بتاتا ہے اور یہ بھی کہ اسے کیسے بند کیا جا سکتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین کہاں آتے جاتے ہیں جیسی معلومات اس وقت بھی ریکارڈ ہوتی ہے جب یہ آپشن بند ہوتا  ہے  ۔ =مثال کے طور پر: جب آپ میپس کی ایپ کھولتے ہیں تو گوگل آپ کے اس وقت کے مقام کا سنیپ شاٹ لے لیتا ہے اینڈروئڈ فونز پر آٹومیٹک ویدر اپ ڈیٹس اندازاً بتاتا دیتا ہے کہ صارف اس وقت کہا ہے وہ سرچ جس کا لوکیشن کے ساتھ کوئی تعلق بھی نہیں ہوتا کے ذریعے صارف کے مقام کا پتہ چل جاتا ہے لوکیشن کی نشاندہی کرنے کے بارے میں بیان کرنے کے لیے اے پی نے ویژول میپس بنائے جس پر پرنس...
Image
  کسی کو اگر گدھا کہا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اسے بیوقوف سمجھا جا رہا ہے۔ اسی طرح وہ لوگ جو ہر وقت کام میں مگن رہتے ہیں اُن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ’وہ (شخص) جو گدھوں کی طرح کام کرتا ہے ‘ پاکستان اور انڈیا میں گدھوں کو عام طور پر بوجھ ڈھونے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن موٹر سے چلنے والے انجنوں کی مارکیٹ میں آمد کے بعد سے گذشتہ چند برسوں میں گدھوں کے استعمال میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ لیکن اب گدھوں کے بارے کچھ ایسی معلومات سامنے آ رہی ہیں جس کی وجہ سے لوگ اُن کی آبادی دوبارہ سے بڑھانے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ ٹائمز آف انڈیا نے آٹھ ستمبر کو ایک خبر شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست ہریانہ میں انڈین زرعی تحقیقاتی کونسل کےذیلی ادارے نیشنل ریسرچ سینٹر آن ایکوائنز [ آین آر سی ای ] یعنی گھوڑوں اور گدھوں پر تحقیق کرنے والے ادارے نے ایک دودھ کا پلانٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اخبار کے مطابق اس میں ہلاری نسل کے گدھیاں رکھے جائیں گے اور ان کا دودھ نکالا جائے گا ۔ اس کے علاوہ= اے بی پی نیوز، نوبھارت ٹائمز، نیشنل ہیرالڈ جیسے مختلف میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان گدھیوں سے...
Image
  وزیراعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کا کہنا ہے کہ موٹروے ریپ کیس میں ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے اور اس حوالے سے گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ’رات چار بجے تک آئی جی اور سی سی پی او کے ساتھ‘ تھے اور ’وزیراعلی نے پورے کیس کی خود مانیٹرنگ کی ہے۔‘ یاد رہے کہ سنچر کی صبح سے ہی مقامی میڈیا پر ایسی اطلاعات سامنے آ رہی تھیں کہ پولیس نے ملزم کا ڈی این اے میچ کر لیا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے بات کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ میڈیا پر خبریں آنے کے بعد صوبہ پنجاب کے انسپکٹر جنرل انعام غنی کا کہنا تھا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ریپ کیس میں ابھی کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔ آئی جی پنجاب کے دفتر سے میڈیا کو ارسال کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا چلنے والی خبریں غلط اور حقائق کے منافی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ اس کیس کی تفتیش کو خود مانیٹر کر رہا ہوں اور کسی کامیابی پر میڈیا کو خود آگاہ کریں گے۔ ’ایسی غیر تصدیق شدہ خبریں نہ صرف کیس پر اثر انداز ہوتی ہیں بلک...

آپس کا جنسی تعلق چھپانے کے لیے دو لڑکوں نے غیرت کے نام پر تیسرے دوست کی جان لے لی-

Image
  لاہور(ویب ڈیسک)دو لڑکوں کے باہمی رضامندی کے ساتھ جنسی تعلقات میں رکاوٹ بننے والے تیسرے شخص کو قتل کردیا گیا۔ سجاول خان اور حمزہ اللہ کا باہمی رضامندی کیساتھ تعلق تھا ۔  چند روز قبل لوہاری کے علاقے سے ایک بوری بند لاش ملی ، پولیس نے تفتیش شروع کی تو ایسے نتائج سامنے آئے کہ کوئی بھی حیران رہ جائے، مقتول بختیار اللہ کا تعلق کے پی کے سے تھا اور شاہ عالم مارکیٹ میں مزدوری کرتا تھا، سجاول اور حمزہ کے جنسی تعلق پر انہیں روکا تو انہوں نے مل کر بختیار اللہ کو گولی مار کر قتل کردیا۔  انویسٹی گیشن انچارج فرقان نے بتایا کہ سجاول بونیر کا رہائشی اور حمزہ تورغر کا رہائشی تھا، مقتول بھی تورغر کا تھا جس کی وجہ سے وہ حمزہ کو ایسا کرنے سے  منع کرتا تھا، اسی رنج کی وجہ سے اس کی جان لے لی گئی ، دونوں کا تعلق باہمی رضامندی سے تھا۔ ایک ملزم نے بتایا کہ اس کا کوئی بڑا بندہ یہاں نہیں تھا، مجھے بتایا تو بھاگتے ہوئے مقتول کو پیچھے سے گولی ماری، وہ اس کی بے عزتی کرنا چاہتا تھا،    خشک  پستول  اپنے دوست سے لایا تھا، مار کر گودام میں پھینکا  اور خ ون  ہونے کے بعد ...

خاتون کے ساتھ موٹروے پر زیادتی کا واقعہ ، ن لیگ کے قائد نوازشریف نے بھی لندن سے پیغام جاری کر دیا

Image
  لندن [ ڈیلی پاکستان آن لائن ]  مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیگی قائد کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بیٹی کے ساتھ اس قیامت پر دل چھلنی ہو گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد گرفتار کرکے سخت ترین سزا دلوائی جائے۔ نواز شریف نے کہا کہ اس واقعہ پر پوری انسانیت شرمندہ ہو گئی ۔ یہ دراصل معاشرے اور پوری ریاست کی بے حرمتی کا سانحہ ہے۔ انصاف ہونے تک پورا نظام حکومت معصوم بچوں اور بے گناہ ماں کے سامنے مجرم رہے گا ۔

لاہور پولیس چیف عمر شیخ نے موٹر وے پر جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو ہی ذمہ دار قرار دے دیا ، انتہائی شرمناک بیان دیدیا -

Image
  لاہور [ ڈیلی پاکستان آن لائ ] منگل اور بدھ کی درمیانی شب موٹر وے پر ڈاکوﺅں نے ایک خاتون کو بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جن کو پکڑنے کیلئے پولیس کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ,واقعہ پر پاکستانی عوام شدید غم اور غصے کے عالم میں تھی کہ اس میں مزید اضافہ لاہور کے نئے تعینات ہونے والے سی سی پی او عمر شیخ نے نہایت غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک بیان دے کر کر دیا۔سوشل میڈیا صارفین نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی اہلیت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں اور کہا جارہاہے کہ پولیس کا کام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے یا پھر یہ بتانا ہے کہ کونسے وقت پر گھر سے نکلنا چاہیے یا پھر مظلوم کو ہی ظلم کا ذمہ دار قرار دینا ہے  ۔ لاہور کے نئے تعینات ہونے والے سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران واقعہ کا ذمہ دار خاتون کو ہی قرار دیدیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کہانی یہ ہے کہ یہ خاتون رات ساڑھے بارہ بجے گجرانوالہ جانے کیلئے ڈیفنس سے نکلی ہیں ، میں تو یہ حیران ہوں ، تین بچوں کی ماں ہے اور اکیلی ڈرائیور ہے ، آپ سیدھا جی ٹی روڈ کا راستہ استعمال کریں جہاں پر آبادی ہے اور گھر ...