کسی کو اگر گدھا کہا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اسے بیوقوف سمجھا جا رہا ہے۔ اسی طرح وہ لوگ جو ہر وقت کام میں مگن رہتے ہیں اُن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ’وہ (شخص) جو گدھوں کی طرح کام کرتا ہے‘

پاکستان اور انڈیا میں گدھوں کو عام طور پر بوجھ ڈھونے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن موٹر سے چلنے والے انجنوں کی مارکیٹ میں آمد کے بعد سے گذشتہ چند برسوں میں گدھوں کے استعمال میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔

لیکن اب گدھوں کے بارے کچھ ایسی معلومات سامنے آ رہی ہیں جس کی وجہ سے لوگ اُن کی آبادی دوبارہ سے بڑھانے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔

ٹائمز آف انڈیا نے آٹھ ستمبر کو ایک خبر شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست ہریانہ میں انڈین زرعی تحقیقاتی کونسل کےذیلی ادارے نیشنل ریسرچ سینٹر آن ایکوائنز [ آین آر سی ای ] یعنی گھوڑوں اور گدھوں پر تحقیق کرنے والے ادارے نے ایک دودھ کا پلانٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اخبار کے مطابق اس میں ہلاری نسل کے گدھیاں رکھے جائیں گے اور ان کا دودھ نکالا جائے گا ۔

اس کے علاوہ= اے بی پی نیوز، نوبھارت ٹائمز، نیشنل ہیرالڈ جیسے مختلف میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان گدھیوں سے حاصل ہونے والا دودھ سات ہزار روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا سکتا ہے ۔

ان اطلاعات میں گدھے کے دودھ کے فوائد کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا تھا ۔

Comments