لاہور پولیس چیف عمر شیخ نے موٹر وے پر جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو ہی ذمہ دار قرار دے دیا ، انتہائی شرمناک بیان دیدیا -
انہوں نے کہا کہ یہاں پر موٹر وے پولیس ڈپلائمنٹ ابھی نہیں کر سکی ہے ، انہوں نے بجائے پولیس کو کال کرنے کے اپنے بھائی کو فون کیا ، ظاہر ہے انہیں ہی بتانا چاہیے تھا ، اس بھائی اور کزن نے آگے موٹروے پر 130 ہیلپ لائن پر کال کی اور کہا کہ موبائل ورکشاپ بھیجیں ، گاڑی کا پٹرول ختم ہو گیاہے ۔
سی سی پی او نے کہا کہ ہمارے پاس تین بج کر پانچ منٹ پر یہ اطلاع آئی ، ایک کار سوار نے وہاں سے گزرتے ہوئے سیالکوٹ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا کہ خاتون کو دو بندے زبردستی گاڑی سے اتار رہے ہیں ، اس وقت لاہور پولیس کے کنٹرول پر یہ میسج پہنچا ہے ، اس کے قریب بیس منٹ میں اہلکار پہنچ گئے لیکن اس وقت یہ واقعہ ہو چکا تھا ،اس کے علاقے میں پانچ کلومیٹر کے علاقے میں تین گاﺅں ہیں مجھےکہ یقین ہے ملزم ان تینوں میں سے کسی ایک میں ہے ۔ سی سی پی او لاہور کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہاہے اور وہ اپنے ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلانے کی صورت میں کر رہے ہیں ۔
پیپلز پارٹی کی خاتون سیاستدان شرمیلا فاروقی نے جب سی سی پی او لاہور کا یہ بیان سنا تو وہ بھی آگ بگولہ ہو گئیں اور انہوں نے ٹویٹر پر سخت جملے لکھتے ہوئے کہا کہ ” ہمارے معاشرے میں مظلوم کو مورد الزام ٹھہرانے کی ایک شرمناک مثال سی سی پی او لاہور کے علاوہ کوئی نہیں ، اگر کسی کو نوکری سے نکالنے کی ضرورت ہے تو وہ یہ ہیں ، عورت کو ذمہ دار قرار دو اور مرد بن جاﺅ ۔“



Comments
Post a Comment