چاند پر 2024 تک پہلی خاتون بھجوانے کا منصوبہ
اس خلائی منصوبے کو 'آرٹیمس' نام دیا گیا ہے جس کے تحت سنہ -1972- کے بعد پہلی بار ایک مرد اور ایک خاتون چاند کی سطح پر قدم رکھیں گے۔
تاہم اس منصوبے کا وقت پر مکمل ہونا امریکی کانگریس کی جانب سے -3.2- ارب ڈالر کے فنڈ دیے جانے پر منحصر ہے جس کی مدد سے لینڈنگ سسٹم تیار کیا جانا ہے۔
منصوبے کے مطابق خلانورد ایک اوریون نامی کیپسول میں سفر کریں گے جسے ایک طاقتور ایس ایل ایس راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔
ناسا کے منتظم جم برائڈنسٹائن نے پیر کو بتایا کی 'اگلے چار برسوں میں چاند پر جانے کے پروگرام کی تیاریوں میں 28 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ ایس ایل ایس کی فنڈنگ، اوریون کی فنڈنگ اور ا س کے علاوہ ہیومن لینڈنگ سسٹم اور سپیس سوٹ وغیرہ جیسے اخراجات، سبھی کچھ آرمیٹس پروگرام کا حصہ ہیں۔'
ساتھ ہی انھوں نے بتایا 'ہم نے پارلیمان میں جس بجٹ کی درخواست کی ہے اس میں سنہ -2021- کے انسانی لینڈنگ سسٹم کے لیے 3.2- -ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ یمیں وہ -3.2- ارب ڈالر مل جائیں۔'

Comments
Post a Comment